کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں ایم کیو ایم نے سرعام دھاندلی کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے کئی گئی دھاندلی کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے انتخاب میں پاک سرزمین پارٹی جیت چکی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی ہمارے ووٹ چھینے گئے، ہم سے یہ الیکشن چھینا گیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سب اپنے اپنے ووٹر لے کر آئیں اور گن لیں، ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ تاریخ تبدیل کر دیں، سعد رضوی کی سربراہی میں کل ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ 5 بجکر 14 منٹ تک آخری ووٹ پڑا، میرے پاس ثبوت ہیں، یہ وہ ووٹ ہے جس کا ہمارے پاس ریکارڈ ہے، 13 ہزار 927 ووٹ پی ایس پی کو ڈالے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے دفتر پر حملہ کیا گیا تو مجھے بھی گولی لگی، پی ایس پی نے پلٹ کر ایک پتھر بھی نہیں مارا۔









