بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا گوادرکیلئے ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گوادر کے بجلی ضروریات پوری کرنے کےلیے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گوادر کیلئے سو میگا واٹ بجلی پراتفاق ہوا ہے، ایران پاکستان کو گوادر کیلئے بجلی دے گا، اس سلسلے میں جلد پاکستان کا ایک وفد تہران کا دورہ کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت ایران میں قید 70 کے قریب پاکستانی قیدی بھی پاکستان منتقل کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ بجلی کی برآمدات میں 100 میگاواٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ ایران میں بجلی کی پیداوار کا نظام سات ہمسایہ ممالک سے منسلک ہے جن میں افغانستان، پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، اور ترکمانستان شامل ہیں۔