بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 3.38فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91فیصد، پیٹرول 11.43فیصد اور بجلی 6.36فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن 12.10فیصد، آلو6. 89 فیصد، پکی ہوئی دال میں5. 90 فیصد اضافہ ہوا۔
چنے کی دال 5.29فیصد اور بڑے گوشت میں5. 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں پیاز5. 20 فیصد، آٹا 2.19 فیصد اور ایل پی جی1. 32 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132 فیصد اور ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81 فیصد اور خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایک سال میں دال مسور74. 77 فیصد، مسٹرڈ آئل 80.88 فیصد اور ایل پی جی60. 97 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک سال میں لہسن57. 72 فیصد، چکن 51 فیصد مہنگے جبکہ سرخ مرچ 43 فیصد، دال مونگ 18 فیصد اور چینی دس اعشاریہ اناسی فیصد سستی ہوئی۔