بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا پاکستان گر ے لسٹ سے نکل جائے گا؟ فیٹف کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا پاکستان گر ے لسٹ سے نکل جائے گا؟ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔فیٹف کا اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں جاری ہے ۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر کررہی ہیں۔
پاکستان 34نکات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کردی۔فیٹف اجلاس میں پاکستان کی 2018 اور 2021کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
واضح رہے کہ فیٹف کی طرف سے پاکستان کو پہلے 27نکات پر عملدرآمد کاکہاگیاتھا۔پاکستان نے 27میں سے26نکات پر عملدررآمدکرلیاتو مزید سات نکات دیئے گئے
پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کا حصہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان میں سرمایہ لگانے والے ممالک کی تعداد قدرے کم ہو گئی تھی۔مارچ 2022 میں ہونے والے ریویو میں ٹیررسٹ فنانسنگ کے ادارے نے پاکستان کو گرے لسٹ میں باقی رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ’سفارشات کی تکمیل میں خاصی پیشرفت کی ہے۔