راولپنڈی (وقار کاظمی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے ہوا بازی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہوابازی فضائی رابطہ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جو کہ اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے فضائی رابطوں میں خدمات کو بہتر بنایا جائےوفاقی وزیر اور سعودی سفیر نے ہوا بازی کے شعبے میں مزید تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








