بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کاگرے لسٹ سے نکلنااہم، اپنا کیس وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ،حناربانی کھر

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے باضابطہ اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
جرمن میڈیا کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی فیٹف کے گرے لسٹ سے نکلنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ دوسرے ممالک کیلئے، ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں 2 ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ امید ہے کہ ہم جلد گرےلسٹ سے نکل سکیں تاکہ ہماری معیشت بہتر ہو، ہم نے اپنا کیس بہت وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، فیٹف کے اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرامید ہے۔

قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے، ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے،ہم نے اپنا کیس پیش کردیاہے۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا کام ہے پاکستان کے لیے کام کرنا اور ہم کام جاری رکھیں گے۔