بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 240 ضمنی انتخاب: ٹی ایل پی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ریٹرنگ افسر (آراو) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
گزشتہ روز کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
ایم کیو ایم کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ٹی ایل پی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔
اب آراو نے ٹی ایل پی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گنتی کے دوران 440ووٹ مسترد کیے گئے تھے۔