بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا  ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 وکلاء کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان کو اب تک ملنے کی اجازت نہیں ملی  ۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں میں، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل چوہدری، علی عمران اور رائے سلمان شامل تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی منرل بل پر پیشرفت نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغان مہاجرین اور افغانستان کے معاملے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی لیڈر ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن الائنس بنانے کی طرف پیشرفت کرنے کا کہا ہے، فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔