بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابی مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر جاوید لطیف کو نوٹس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے پی پی140شیخوپورہ میں انتخابی مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر جاوید لطیف کو نوٹس جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف 18جون کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی97فیصل آباد کے امیدوار محمد اجمل کو ترقیاتی کاموں کے اعلان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔