راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فیٹف اور سی ایف ٹی کی تکمیل کو پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جی ایچ کیومیں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔ایک بیان میں آرمی چیف نے کہاکہ کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کاسرفخر سے بلندہوا۔انہوں نے کہاکہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی ،سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عملدرآمد یقینی بنایا۔
دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کہاکہ فیٹف اور سی ایف ٹی کی تکمیل بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی ۔









