بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاستی اقدام قابل تعریف ہیں، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل آئیگا: حنا ربانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے

منی لانڈرنگ روکنے کے مؤثر اقدمات کیے، خوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا ہے، فیٹف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیا ہے۔

ہفتہ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرمملکت بر ائے خارجہ کاکہناتھاکہ   فیٹف کا اقدام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کڑی ہے اور امید ہے فیٹف کے فیصلے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔

حنا ربانی کا کہنا تھا کہ فیٹف کی ٹیم مشاورت کے بعد پاکستان آئے گی اور  امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل کرلیاجائیگا، گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے، فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو روکا، اب ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ دوسرے ملکوں کو بھی معاونت فراہم کریں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فیٹف کے ساتھ پاکستان کا تعاون ہماری حکمت عملی کاحصہ ہے، ہم فیٹف حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، انشااللہ جلد پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں اور پاکستان واحدملک ہے جسے شرائط پوری کرنے کے لیے دو ایکشن پلان پر بیک  وقت عمل  کرنا پڑا۔