بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

لاہور: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آبی وسائل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد متاثر نہیں ہو گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی معاملات میں تحفظات ہونا ایک فطری عمل ہے جن کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔