دریائے سندھ سے نہریں نکلانے کامعاملہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات میں دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ۔ وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئی نہروں کی تعمیر پر کام روکنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو منعقد ہوگا۔
دریائے سندھ سے نہریں نکلانے کامعاملہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں








