بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیخلاف مذموم مہم جوئی،بھارت کی سہولت کارکیلئے  اسرائیلی اہلکارسری نگرپہنچ گئے

اسلام آباد: غزہ کے قاتل اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب،فلسطین کے نہتےمسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے والے اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈہ واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں ، اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں، اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پا لیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔