بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے 200 فیصد تیار ہے، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہے، بھارت کو کسی بھی ایڈونچر سے باز رہنے کا مشورہ دیا، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے، بھارت نے جارحیت کا انتخاب کیا تو اسے بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے جب بھی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو نتیجہ سامنے ہے۔ ہم نے تو ابھی نندن کو چائے شائے پلا کر گھر واپس بھیجا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشیدگی نہیں بڑھانی چاہیے، بھارت کے پاس پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، دہشتگردی واقعہ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمانوں کی بھی جان گئی۔
 خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا معاملے کو فلمی انداز میں پیش کررہا ہے ، بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کا بہت زیادہ اثر ہے ، بھارت کا پاکستان کے شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ ہے، بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو استعمال کررہا ہے ، بھارت نے عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف ایک جنگ ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسی ہیں۔
اس سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت جو بھی اقدام اٹھائے گا ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت نے حملہ کرنے میں پہل کی تو پھر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوگی۔ کہا دنیا کو دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ سے متعلق فکر مند ہونی چاہے۔ بھارتی پہلے بھی فالس فلیگ آپریشن کرتا رہا ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی کشیدگی کا بدترین نتیجہ نکل سکتا ہے۔
 خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک عالمی طاقت کی قیادت کر رہےہیں۔ وہ دنیا میں کئی تنازعات میں مذاکرات کروا رہےہیں۔ تو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند چاہیے، مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
  خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیئے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔
 ا مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام نئی دہلی کی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔
 انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
 وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاک بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا ناپ تول کر جواب دیں گے، اگر مکمل حملہ ہوتا ہے تو مکمل جنگ ہوگی۔