بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اشتعال انگیزی پر قومی اتحاد کابے مثال مظاہرہ

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایوان بالامیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام واقعہ میں بغیر
ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے اور بنے بنیادالزامات عائدکرنے پر قومی اتحاداوریکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیاگیااور سینیٹ میں بھارت کے خلاف متفقہ قراردادمنظورکی گئی،پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحادسے شدیداختلافات اورعمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود پہلی بارقومی ایشوبالخصوص بھارت کے خلاف قراردادپربھرپورساتھ دیااوربھارت کو یہ پیغام دیاکہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحدہے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہااور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے ایوان کو آگاہ کیا،سینیٹ سے جو پیغام بھارت اوردنیا کودیاگیاوہ بہت خوش آئند ہے،حکمران اتحاداورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات ہیں اورماضی میں دہشت گردی کے خلاف پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہویاکوئی اورموقع،تحریک انصاف کو ئی نہ کوئی جواز بناکران اجلاسوں کابائیکاٹ کرتی رہی ہے جس پر اسے تنقید کابھی سامناکرناپڑالیکن جب سے پہلگام کا واقعہ ہواوربھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ دیگراقدامات کااعلان کیاہے اس کے بعد سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے ہے کہ بھارت کے اقدامات کا جوجواب کابینہ کی سلامتی کمیٹی کی طرف سے دیاگیاہے وہ درست ہے اوربھارت کو ایک موثراندازمیں کاونٹرکیاگیاکیونکہ فضائی حدودکی بندش اور تجارت کی معطلی سے بھارت پریشان ہوگیاہے ،روزانہ 80سے100پروازیں پاکستان کی فضائی حدودسے گزرکربھارت جاتی ہیں ،اعدادوشمارکے مطابق پچاس بھارتی پروازوں کو ری فیولنگ کے لئے یورپ میں لینڈکرناپڑاجب کہ اتنی ہی پروازیں متاثراور منسوخ ہوئی ہیں،تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارت کوروزانہ اربوں روپے کا نقصان ہوگا،اس سے پلوامہ واقعہ کے بعدبھی جب فضائی حدودبند کی گئی تھیں تو بھارت کو 800ارب روپے کانقصان ہواتھا،دوسری جانب سری نگرسے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑکے نتیجے میں 20کے قریب اسرائیلی سری نگرپہنچے ہیں جن کے پاس جدیداسلحہ اور جدیدمہارتیں موجود ہیں اور ان کے ذریعے خطرناک آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے،غزہ کی صورتحال دیکھی جائے تو وہاں مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل نے جومظالم کئے ہیں اب بھارت بھی کشمیریوں پر اسی طرزکے مظالم کی منصوبہ بندی کررہاہے،سکھ تنظیموں کی طرف سے بھی اہم اعلانات آرہے ہیں اورپاکستان نے ایک حکمت عملی کے تحت سکھ یاتریوں کے ویزوں پر پابندی نہ لگاکرمودی سرکار کومزید پریشان کردیا۔