بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال، مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقیدکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے مریم نواز نے لکھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔
مریم نواز نے لکھا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔

یاد رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔ چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔ موجودہ حکومت نے اب تک 85 روپے پٹرول کی قیمت بڑھادی ہے، پیٹرول کی قیمت آج 235 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل ہم نے اپنے دور میں جان بوجھ کر کم رکھا تھا، ڈیزل ہمارے دور میں 145 روپے فی لیٹر تھا، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ساری ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے۔