بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجلی کی بچت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزیر اعلیٰ آفس کے مطابق پنجاب میں بجلی بچت پلان پر 20 جون سے عملدرآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
20 جون سے بڑے شہروں میں مارکیٹیں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گی اور بجلی بچت پلان کے احکامات پر پہلے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں عملدرآمد شروع ہو گا۔
لاہور سمیت بڑے شہروں میں ییر سے رات 9 بجے بازار بند ہو جائیں گے تاہم فارمیسی اور پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ریسٹورانٹس رات11 بجے تک کھلے رہیں گے،کاروباری مراکز رات9 بجے بند ہوجائیں گے ۔پنجاب میں شادی ہالز رات دس بجے تک رکھلے رہیں گے ۔ہفتے کو تاجر برادری کو خصوصی رعایت دی جائے گی ۔