بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیٹف معاملے پر خوشی نہیں ،مایوسی ہے ابھی تک گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا،وزیرداخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سیاستدانوں والی نہیں ہوتیں،عمران خان فتنہ ہے قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے عمران خان پاگل ہے اس کو کوئی چیز سمجھ نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا ہے، عمران خان نے مختلف ممالک سے تعلقات خراب کئے ۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ ہم گزشتہ روز انتظار کرتے رہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ،فیٹف کے معاملے پر خوشی کی بات نہیں ، ابھی تک گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا،بڑی شرمندگی والی بات ہے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے،ابھی تک گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا جس سے مجھے مایوسی ہوئی ۔ فیٹف سے متعلق قانون سازی کےلئے اسٹیبلشمنٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو ایک ٹیبل پر بٹھایا تھا