بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوج کا فیٹف کامیابی میں نہایت اہم کردار ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کا فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) کامیابی میں نہایت اہم رول ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہت سے بنیادی مسائل کےحل میں فوج کاکردار کلیدی رہا، فوج کا فیٹف کامیابی میں نہایت اہم رول ہے۔
انہوں نےکہا کہ قانون سازی پر حکومت اور اپوزیشن اختلافات شدید تھے، میں تمام میٹنگز میں شریک رہا، اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔