بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری، وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

مری: وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔
ریسکیو کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے  ۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے۔

حادثے کے فوری بعد انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، اُن کے لیے خصوصی دعا کی اور زخمی افراد کے فوری اور مکمل علاج کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ زخمیوں کو بروقت سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ زخمی ہونے والے ہمارے ساتھی ہیں، ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔