بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے،رضوان سعیدشیخ

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعیدشیخ نے کہاکہ امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی ہمیشہ کی طرح مثبت کرداراداکررہاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رضوان سعیدشیخ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی کشیدگی پیداہوئی ،خواہ2019 میں پلوامہ واقعہ پر کشیدگی ہوئی یااس سے پہلے، دیگرممالک خصوصاًامریکہ نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا،حالیہ پہلگام واقعہ پر امریکی وزیرخارجہ کی پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطہ کیااور کشیدگی کے پرامن خاتمے کی خواہش کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سنگین کشیدگی کی ایک تاریخ ہے،اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکارملک ہے۔