کراچی: گلشن حدید میں بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق کراچی میں گلشن حدید سمندری بابا مزار کے قریب بس الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔