بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر اتوار کو قومی سلامتی بارے اہم بریفنگ دیں گے

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی موجود گی میں قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔

اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہے۔