بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،وزیردفاع

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیاہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آج کی بریفنگ میں بتایاگیاہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے،بھارت کے ہراقدام کاسد باب کیاہواہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ہماری سرزمین کے ٹکڑے پرقبضے کی حکمت عملی بھارت کومہنگی پڑے گی،

بھارت کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں وہ خواب میں ہی رہیں گے ،اگراس نے  پاکستان کے اندرآنے کی کوشش کی تو گھرپہنچاکرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ  بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسی میں ڈوب مریں گے۔وزیردفاع نے کہاکہ بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔ایک سوال پرخواجہ آصف نے کہاکہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھے،پوری تیاری ہے،بھارت کی ساری تیاریوں پر ہماری نظرہےاورمسلسل نگرانی کررہے ہیں،ابھی بڑے پیمانے پر فوجی نقل وحرکت نظرنہیں آئی،بھارتی رافیل طیارے سرحدکے قریب آئے تھے مگران کا سسٹم جام ہوگیا۔