بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رافیل طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گر گئے،جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کی دفاعی صنعت میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی، جو پاکستان کے ساتھ مل کر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، کے شیئرز میں آج عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ حالیہ دفاعی معاہدوں اور خطے میں جے ایف تھنڈر کی بڑھتی ہوئی مانگ کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے۔

رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز اور 1 ڈرون مار گرائے۔

پاک فضائیہ نے جو 6 بھارتی طیاروں کو مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔