بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی

پیرس: فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی۔امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ اس جدید فرانسیسی ساختہ طیارے کے کسی لڑائی میں تباہ ہونے کاپہلاواقعہ ہے
فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں؟
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ملبے سے لی گئی تصاویر میں ایک فرانسیسی کمپنی کا لیبل دکھائی دیتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ان حصوں سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا وہ رافیل طیارے کے ہیں یا نہیں۔
رافائل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈاسالٹ ایوی ایشن” نے امریکی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔