اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہاکہ مجھے ہٹانےکےلیے بندکمرے میں سازش ہوئی،جب مجھے اس سازش کاعلم ہواتومیں نے ویڈیومیں اس سازش کوبے نقاب کرکے محفوظ جگہ پررکھوایا، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،
اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیرمجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا،گزشتہ روزسوشل میڈیاکے معروف اینکر آفتاب اقبال کوانٹرویودیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ ہم امریکہ سمیت سب سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن امریکہ کون ہوتاہےجوہمیں کہے کہ آپ نے روس کادورہ نہیںکرناہرملک سے ہمارے اپنے تعلقات ہیںاورہم جتناامریکہ کے پائوں پڑیں گے وہ ہمیں اتناہی روندے گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس کا ایک موقف اورمغرب کا دوسرا موقف ہے
میں نیوٹرلزسمیت تمام فریقین سے بات کرکے روس گیا تھا، روس کی ہمیں ضرورت تھی کیونکہ تیل، گیس اورسستیگندم خریدنیتھی۔انہوں نے کہا کہ روس سے ہم نے ملٹری ہارڈویئر بھی خریدنا تھا کیونکہ ہمیں ضرورت تھی۔نیوٹرلزکو کہا سازش کو ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گاعمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں نیوٹرلز کو سمجھایا بھی بڑی مشکل سے معیشت سنبھالی ہے، نیوٹرلزکو کہا سازش کو ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گا
اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں معیشت تباہ ہوجائے گی،انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کون ہوگامیراکبھی بھی یہ مسئلہ نہیں رہا،نوازشریف جیسے کرپٹ لوگوں کایہ مسئلہ ہوتاہے کہ ایساآرمی چیف بنایاجائے جوان کےساتھ کھڑارہے،عدلیہ نیب یاکسی بھی ادارے کے معاملے میں میں نے مداخلت نہیں کی ،آنے والے انتخابات میں سندھ پرمیری پوری توجہ ہوگی،سندھ میں پوری انتخابی مہم چلائوں گااورپیپلزپارٹی کوسندھ میں بھی شکست دیں گے









