بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی کا سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائیل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوگیا ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا،  بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے، میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ادھردفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے کا اہم کردار ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہاکہ  بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔