اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے ایف ۔16اور جے ایف ۔17تھنڈرطیارے مارگرانے کے بھارتی دعوے مستردکردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ ایف ۔16اور جے ایف ۔17تھنڈرطیارے مارگرانے کے بھارتی دعوے بے بنیادہیں،اب جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ایسے جھوٹے دعوے دشمن کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتے ہیں،ہم ان کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔
ادھرسکیورٹی ذرائع نے بھی بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر کوسفید جھوٹ اور فیک نیوز قرار دیدیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔