بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل کاوقت نہیں ،بھارت کو روکناہوگا،وزیردفاع

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  ہمارے پاس دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل دکھانے کاوقت نہیں ہے،ہمیں بھارت کو یہاں پرروکناہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے دو،تین دن دیکھ لیاکہ بھارت رک جائے گالیکن ایسانہیں ہورہا، اب ہمارے پاس دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل دکھانے کاوقت نہیں ہے،ہمیں بھارت کو یہاں پرروکناہوگا۔انہوںنے کہاکہ بھارت اس لئے جھوٹ بول رہاہے کیونکہ ساراڈرامہ سیاسی طور پر رچایاگیا،وہ جھوٹ پرجھوٹ بول رہاہے اور یہ سب کچھ سیاسی فائدے کے لئے کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان واحدملک ہے جس دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکارہے، پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپس ہے نہ وہ کسی دہشت گردی میں ملوث ہے،بی ایل اے اورٹی ٹی پی جیسی تنظیمیں بھارتی پراکسیزہیں۔