بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمیز راجہ ہی فی الحال پی سی بی کے چیئرمین رہیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک )وزيراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڑ کی فوری تبديلی کا کوئی امکان نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سابق چيئرمین پی سی بی خالد محمود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف ناموں پربات ہوئی تاہم وزیراعظم نےکرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کاکوئی عندیہ نہیں دیا۔
رميزراجا کی تبديلی کی افواہوں پر فل اسٹاپ لگ گيا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی اور مسائل ہیں،فی الحال تبدیلی کا وقت نہیںہے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی بطور چیئرمین تقرری کی منظوری تحریک انصاف دور حکومت میں سابق ویراعظم عمران خان نے اگست 2021 میں دی تھی جو تاحال اس عہدے پر براجمان ہیں۔