راولپنڈی(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے پہا ڑی سلسلے مکران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پرآپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مکران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک







