اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نوم چومسکی سمیت ماہرین تعلیم کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط پر ردِ عمل دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کھلے خط کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا “دنیاکےمعتبرترین اہلِ دانش میں سےایک نوم چومسکی نے بھی تبدیلی سرکارکی امریکی سازش سےپاکستان پرمسلط کئے گئےمجرموں کی جانب سےریاستی جبرکیخلاف آواز میں اپنی آوازملادی ہے۔حقیقی آزادی مارچ کےدوران خصوصاً ہمارےجمہوری حقوق نہایت ظالمانہ اندازمیں پامال کئے گئے۔”
دنیاکےمعتبرترین اہلِ دانش میں سےایک نوم چومسکی نے بھی تبدیلئ سرکارکی امریکی سازش سےپاکستان پرمسلط کئے گئےمجرموں کیجانب سےریاستی جبرکیخلاف آواز میں اپنی آوازملادی ہے۔حقیقی آزادی مارچ کےدوران خصوصاً ہمارےجمہوری حقوق نہایت ظالمانہ اندازمیں پامال کئے گئے https://t.co/70HnR6ExDC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 19, 2022
خیال رہے کہ نوم چومسکی سمیت ماہرین تعلیم نے شہباز شریف کو 26 مئی کو کھلا خط لکھا تھا جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑی صورت حال ، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی رخصتی کے بعد کے حالات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے، یہاں اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔









