اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 لاہور میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی پنجاب بلاتفریق ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب شفاف انکوائری کروا کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیشں کریں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر اورتشدد میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 167 میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لے لیا








