لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق رکن صوبائی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
چودھری شجاعت حسین نے شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک سے ملاقات کیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی چودھری شجاعت کے ہمراہ تھے، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے سربراہ مسلم لیگ (ق) کا استقبال کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے پرویز ملک کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت حسین کی سابق ایم این اے پرویز ملک مرحوم کے گھر آمد








