بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل 27 سال بعد راولپنڈی سےگرفتار

اسلام آباد(صغیر چوہدری )انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی ، برطانوی تحقیقاتی ادارہ نیشنل کرائم کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور قاتل 27 سال بعد راولپنڈی سےگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل محمد بشارت ولد محمد حسین سکنہ میرپور آزاد جموں و کشمیر عمر 49 سال کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مئی 1995 کو ویلز، برطانیہ میں ایک ایشین شہری کو قتل کیاتھا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا اور برطانیہ کی پولیس نے اسے مفرور قرار دے دیا تھا۔ ملزم نے پاکستان پہنچ کر اپنی شناخت ضمیر علی ولد محمد اسلم سے تبدیل کر لی تھی۔گرفتاری کا یہ کامیاب آپریشن یو کے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔ ٹیم کی سربراہی سب انسپکٹر شاکر کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر احمد کر رہے تھے۔ گرفتاری کا یہ کامیاب آپریشن پاکستان اور برطانیہ کے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔