بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے بات صرف آزادکشمیر پر ہوگی،مودی

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سے بات صرف پاکستانی آزادکشمیرسے متعلق ہوگی،پاکستان کشمیرکے خواب دیکھنے چھوڑدے۔۔بھارتی عوام  سے خطاب میں نریندرمودی نےکہاکہ ہم سب نے پچھلے کچھ دنوں میں ملک کی صلاحیت اور صبر دیکھا ہے۔ میں مسلح افواج، فوج، انٹیلی جنس ایجنسی اور سائنس دانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں افواج کی اس بہادری، بہادری اور جرات کو اپنے ملک کی ہر ماں، ملک کی ہر بہن اور ملک کی ہر بیٹی کو وقف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام واقعہ کے بعدآپریشن سندورمیں 100سے زائددہشت گردوں کو نشانہ بنایاگیا۔ان کاکہناتھاکہ دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا سندور اجاڑا تھا تو ہم نے دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر اجاڑ دیے۔انہوں نے کہاکہ جب بھارتی میزائلوں اور ڈرونز نے پاکستان میں ان مقامات پر حملہ کیا تو نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کی عمارتیں بلکہ ان کی ہمت بھی لرز اٹھی۔ بہاولپور اور مریدکے جیسے دہشت گرد مقامات عالمی دہشت گردی کی یونیورسٹیاں تھے۔ دنیا کے تمام بڑے دہشت گرد حملے، بشمول نائن الیون یا ہندوستان میں بڑے دہشت گرد حملے، کسی نہ کسی طرح ان دہشت گرد انہ مقامات سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  ۔آپریشن سندور صرف ایک نام نہیں ہے۔ یہ ملک کے لاکھوں لوگوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ آپریشن سندور انصاف کا اٹوٹ وعدہ ہے۔ 6مئی کی دیر رات اور 7 مئی کی صبح پوری دنیا نے اس عہد کو نتائج میں بدلتے دیکھا ہے۔

انہوں نےشکوہ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی بجائےالٹاہم پرہی حملہ کردیا۔انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کی ریاستی پشت پناہی کاالزام بھی دہرایا۔نریندرمودی نے بھارتی عوام کاغم وغصہ اورمایوسی کو کم کرنے کے لئے آپریشن سندورکی کامیابی کے حوالے سے بھی بلندوبانگ دعوے کئےاورایک بارپھردھمکی دی کہ اگر پاکستان نے اپناطرزعمل نہ بدلاتو اس کے خلاف مستقبل میں بھی آپریشن سندور جیسے سخت فیصلے کئے جاتے رہیں گے۔انہوں نے حقائق سے پردہ پوشی کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیاکہ آپریشن سندورمیں بھارتی افواج کی صلاحیتوں کو دنیانے دیکھاہے۔نریندرمودی نے کہاکہ بھارتی کی تینوں افواج اور بارڈرسکیورٹی فورسزبدستورالرٹ ہیں۔