بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوحہ :جنگ رکوانے پر کشمیری ویٹر کا صدر ٹرمپ کو خراج تحسین

دوحہ (نیوز ڈیسک) وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہاکہ آج صبح دوحہ میں ناشتہ کے دوران ایک کشمیری ویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے جذباتی پیغام دیا۔ اس شہری نے ایک امریکی سیاح سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”براہِ کرم صدر ٹرمپ کا شکریہ میرے طرف سے ضرور ادا کریں۔”

جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ کشمیر سے تعلق رکھتا ہے اور بھارت و پاکستان کے حالیہ تنازع کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے اپنے وطن واپس نہیں جا پا رہا تھا۔

اس نے مزید بتایا کہ اب اسے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر واپس جا سکتا ہے، اور یہ سب امریکہ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس نے کہا کہ صدر ٹرمپ، نائب صدر اور سینیٹر مارکو روبیو کی کاوشوں کا دنیا کو ادراک نہیں ہو رہا — حالانکہ ان کی بروقت کوششوں نے ایٹمی جنگ کو روک دیا۔

اس کشمیری ویٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس تاریخی کردار پر پوری دنیا سے داد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت میں دنیا کے کئی پرانے اور خطرناک تنازعات کو سنجیدگی سے لیا، اور ایک ایک کر کے حل کی طرف بڑھایا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کا حالیہ دورہ امریکی خارجہ پالیسی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوا ہے جو خطے میں امن اور ترقی کا نیا “سنہری دور” لا سکتا ہے۔