بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے اقلیتوں کے حقوق پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم نے اقلیتوں کے حقوق پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اقلیتوں کے حقوق پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے غیر مسلم شہری ہمارے قومی تانے بانے کا حصہ ہیں،

میں نے اقلیتوں کے حقوق پر ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی ہے،پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ یہ ادارہ اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کرے گا اور مجھے سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گا۔