دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ڈھلتے ہی ملک بھر کے مختلف شہروں میں آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد بارش ہوئی ، گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش ہونے سے مختلف شاہرائوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جھلستی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش،موسم خوشگوار ہوگیا








