بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پتہ نہیں بھارتی وزیرخارجہ نے حملے سے پہلے کسے بتایاتھا؟اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہاہے کہ   بھارت نے تاحال پہلگام واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں دیا،سیزفائرپرعملدرآمدہورہاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپورجواب دیا،بھارت نے جو سفارتی اقدامات لئے ،ہم نے ان کا بھی جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعدبھارتی میڈیانےاتنا شورمچایاتھاکہ سارا واقعہ پلوامہ ٹو لگ رہاتھا، سات مئی کے بعدکئی ممالک نے ہم سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے حالیہ کشیدگی میں متحرک کرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ نومئی کی رات کوہمارا صبرکاپیمانہ لبریزہوگیاتھا، بھارت نے جھوٹ بولاتھاکہ پاکستان نے پندرہ مقامات پر حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مختلف ممالک سے کہاکہ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا،ایک مغربی ملک نے کہاکہ آپ سچ کہہ رہے ہیں،ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھاکہ ہم پہل نہیں کریں گے ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ پتہ نہیں بھارتی وزیرخارجہ نے حملے سے پہلے کسے بتایاتھا؟ انہوں نے کہاکہ  بھارت نے تاحال پہلگام واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں دیا،سیزفائرپرعملدرآمدہورہاہے۔

دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نقصان اور 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا  ہمیں کوئی یہ نہ بتائے کہ دہشت گردی کے ہم ذمہ دار ہیں، ہم خود سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، اور اگر ہمارے ہاتھ میلے ہوتے تو ہم پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے۔
نائب وزیراعظم نے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ہے، جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے سفیروں کی حالیہ ملاقات اور سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس بھی شیڈول ہے۔ چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھارت دوبارہ کوئی مہم جوئی کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ “پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے ہی بھاری ہے”، انہوں نے دوٹوک مؤقف اپنایا۔