بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کی سندھ حکومت کوبلدیاتی الیکشن میں جامع سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد(ممتازرپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے کے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کراچی کے ضمنی ا لیکشن کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں این اے 240 کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بد امنی ، فائرنگ اور بیلٹ باکس چھینے کے واقعات پر فوری ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پولنگ میں مداخلت اور بدامنی کے ذمہ داروں کے خلاف مثالی ایکشن لیا جائے ۔مراسلے میںسندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پر امن طریقے سے کرانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات میں فل پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر سندھ رینجرز اور پاک آرمی کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خدمات طلب کی جائیں۔