بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن،بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلیے فوج سے مدد طلب

اسلام آباد(ممتاز نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ جاری کردیا جس میں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے 20 حلقوں میں صمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی میں انتہائی حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ۔مراسلہ کے مطابق حالیہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سیکورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دی ، امید کی جاتی ہے کہ ائندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی ، کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات پیش نظر پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ بلدیاتی کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں،سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔