بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے لئے نادرا اورادراہ شماریات میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(صغیر احمد)نادرا، ادراہ شماریات پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے آغاز کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔نادرا کا تیار کردہ مکمل ڈیجیٹل نظام پر خانہ شماری ہوگی ،ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری 628 تحصیلوں کے2لاکھ مردم شماری بلاکس میں کی جائے گی ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی مکمل ڈیجیٹل مردم شماری میں نادرا کے کردار کو سراہانادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام سے شمار کنندگان، سپروائزرز کی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ درست مردم شماری ہماری جمہوریت، معیشت اور عوام کی حکمرانی کے لئے بہت ضروری ہے۔پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ بغیر کسی تعصب کے شفاف مردم شماری پر اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ چئیرمین نادرا کے مطابق نادرا ایسے قومی منصوبوں میں اہم ٹیکنالوجی پارٹنر ہے جو شفافیت اور احتساب کو یقینی بناتا ہے۔