بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر قوم سے اظہارِ تشکر

راولپنڈی: چیف آف آرمی  سٹاف جنرل عاصم  منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں یہ اعزاز نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم، افواجِ پاکستان، اور بالخصوص سول و ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم کی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے اگر لاکھوں عاصم بھی قربان کرنے پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔جنرل عاصم منیر نے اس اعزاز کو قوم کی قربانیوں اور شہداء کے خون کی لاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری دیانت داری سے نبھائیں گے۔