بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیاگیا۔ کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہوگاتاہم کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کو قومی سلامتی کمیٹی کے لئے مختص کرنے کی تحریک منظورکرلی گئی ۔یہ تحریک وزیرپارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی تھی۔

مرتضیٰ جاویدعباسی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ تین روز میں ہوگا،تاریخ کا تعین کچھ دیرمیں کرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے ۔