بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتساب کے قانون میں85 فیصد ترامیم وہی ہیں جو پی ٹی آئی لائی تھی، وزیر قانون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  احتساب کے قانون میں پچاسی فیصد ترامیم وہی ہیں جو پی ٹی آئی لائی تھی،کچھ چیزوں میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ایف اے ٹی ایف کی ترامیم میں اس وقت کی اپوزیشن نے تعاون کیا تھا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف بنیادی اورانسانی حقوق کے حوالے سے بات کی تھی جو ترامیم ہم نے کی اسے ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا جبکہ یہ ایک سیاسی جماعت یا کسی ایک سرکاری افسر کو کریڈٹ نہیں جاتا۔
انہوں نے کہا کہ آج تک نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جاتا رہا دو بڑی سیاسی جماعتوں کے پاس نیب قانون میں ترامیم کا موقع تھا مگر انھوں نے ضائع کیا جبکہ نیب قانون کی وجہ سے کوئی کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی پر کہا کہ نیب قانون کو تبدیل کرنا چاہیے نیب ترامیم کی ایک ایک شق پر اپوزیشن کے دوستوًں کو مطمئن کریں گے۔