اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے روزنامہ ممتاز کے سینئرصحافی ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمداسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراطلاعات نے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، للہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔









