لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بنی گالہ میں خیبرپختونخواکے اساتذہ کے احتجاج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی اپنی دہلیز پر ضرورت تمند احتجاج کر رہے ہوں اور وہ صوبے کا حکمران بھی ہو،انکی مدد کر سکتا ہو مگر بے حسی اور لاتعلقی کا مظاہرہ کرے تو ایسے شخص کی ہر کال پر عوام بھی اسی طرح لاتعلق رہیں گے جیسے دھرنا اور کل کے احتجاج پر رہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ منافقت اور منافق خان کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
بنی گالہ احتجاج، بے حس شخص کی ہر کال پر عوام لاتعلق رہیں گے ،مریم نوازکی عمران خان پر تنقید








